عمران خان کی سیاست کا دوہرا معیار ہے ،خیبر پی کے میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا اور پنجاب میں بائیکاٹ اسکا ثبوت ہے‘ حمزہ شہباز شریف
جمعرات 5 مارچ 2015 12:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا دوہرا معیار ہے ،خیبر پختوانخواہ میں تو سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن پنجاب میں بائیکاٹ کیا گیا،پی ٹی آئی کو ہمیشہ وقت گزرنے پر اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے ، کنٹینر پر کھڑے ہو کر گالیاں دینے والے ترامیم کے لئے منتیں کرتے رہے ۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش نہیں او رہر طرف سے اسکی مذمت کی جارہی ہے اب سیاستدانوں کو نئی ریت ڈالنا ہو گی ۔ ہارس ٹریڈنگ والے بے نقاب ہوں گے اور قوم انہیں معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ،وزیر اعظم نواز شریف کی باتیں ریکارڈ پر ہیں جس میں انہوں نے کہا تھاکہ جسکو جہاں اکثریت ملے گی وہاں وہی حکومت بنائے گا اور مسلم لیگ (ن) اس قائم رہی اور انشا اللہ قائم رہے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.