اسلام آباد : سیکرٹری پارلیمانی امور نے فاٹا کے لیے صدارتی حکم سے متعلق اہم اعلان کر دیا

جمعرات 5 مارچ 2015 12:14

اسلام آباد(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : سینیٹ انتخابات میں فاٹا کے انتخابات میں تبدیلی پر فاٹا اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے ، فاٹا اراکین اس تبدیلی کے باعث آپس میں بٹ کر رہ گئے ہیں ، فاٹا کے 5 اراکین اس صدارتی حکم کے حق میں ہیں جبکہ6 اراکین اس کی مخالفت کر رہے ہیں ، اس حوالے سے پارلیمانی امور کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انتخابات صدارتی حکم نامے کے بعد نئے طریقہ کار کے مطابق ہی ہوں گے، سیکرٹری پارلیمانی امور کو کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزارت قانون جلد ہی الیکشن کمیشن کو نئے طریقہ کار پر وضاحت دیں گے.

متعلقہ عنوان :