چیف الیکشن کمشنر نے فاٹا کے 6 میں سے 3 اراکین کو ملاقات کے لیے بلا لیا، ریٹرننگ افسر بھی طلب

جمعرات 5 مارچ 2015 12:04

پشور(اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : کے پی کے اسمبلی میں فاٹا اراکین نے صدارتی آرڈیننس پر ابہام کھڑا کر دیا ، جس کے لیے انہوں نے چیف الیشکن کمشنر سے ملاقات کی کوشش بھی کی تھی لیکن الیکشن کمشنر نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب چیف الیکشن کمشنز سردار رضا نے فاٹا کے 6 اراکین میں سے 3 اراکین کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے اور ساتھ ہی ریٹرننگ افسر عثمان علی کو بھی طلب کر لیا ہےعثمان علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر سے ملاقات میں آرڈیننس کے بعد آنے والے تبدیلی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہی ہو گا.