ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کیخلاف اثاثہ جات کی تفتیش شروع

جمعرات 5 مارچ 2015 11:29

ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کیخلاف اثاثہ جات کی تفتیش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء )قومی احتساب بیورو نے ورلڈکپ میں شریک کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز کیخلاف اثاثہ جات کی تفتیش شروع کردی ۔ مصباح اورآفریدی سمیت قومی کرکٹرز کے اثاثوں میں چند روز میں کروڑوں روپئے اضافے کی شکایت پرکارروائی کاآغاز ہوا۔قومی احتساب بیورو نے قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے اثاثہ جات،کاروبار اوراکاوٴنٹس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان نے پی سی بی کے بعض آفیشلز کی شکایت پرڈائریکٹرجنرل نیب میجر(ر)برہان الدین کو تحقیقات کا حکم دیاہے۔ جن کھلاڑیوں کیخلاف کمپلینٹ ویری فیکش شروع کی گئی ہے۔ ان میں کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر اکمل اوراحمد شہزاد کے علاوہ ورلڈکپ کیلئے منتخب نہ ہونے والے چند کرکٹرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع نے شکایت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قومی کرکٹرز کے اثاثوں میں مبینہ طور پر کروڑوں روپئے کا اضافہ ہواہے۔

ان کے اکاوٴنٹس، جعلی ناموں پراکاوٴنٹس اورغیر ملکی اکاوٴنٹس اور کاروبار کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کرکٹرز پرکروڑوں روپئے کا ٹیکس بھی واجب الادا ہے۔ٹیکسوں کی مد میں غیرقانونی رقوم کی دیگراکاوٴنٹس میں منتقلی اوردیگرمشکوک ٹرانزکشن کی بھی چھان بین کی جائے۔ قومی احتساب بیورو لاہور ریجن کے ایک عہدیدار کے مطابق نیب لاہور نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کیاکاوٴنٹس،اثاثہ جات ،کاروبار، پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی مراعات اوردیگر معاوضوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کھلاڑیوں کے بارے میں ملنے والی شکایت اورشواہد کی روشنی میں تفتیش کررہا ہے۔ اورضرورت پڑنے پران کھلاڑیوں کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔