ورلڈکپ میں یواے ای پرفتح کے بعد پاکستان کے کوارٹرفائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے

جمعرات 5 مارچ 2015 11:21

ورلڈکپ میں یواے ای پرفتح کے بعد پاکستان کے کوارٹرفائنل میں رسائی کے ..

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ورلڈکپ میں یواے ای پرفتح کے بعد پاکستان کے کوارٹرفائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ گئے۔گروپ بی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے سے چوتھے نمبر پرآگیا۔پندرہ مارچ کو آئرلینڈ کے خلاف کامیابی مصباح الیون کو فائنل ایٹ میں جگہ دلادیگی۔ورلڈ کپ میں بھارت اورویسٹ انڈیز سے ابتدائی دو میچز ہارنے والی پاکستان ٹیم نے عمدگی سے کم بیک کیاہے۔

مصباح الحق الیون نے زمبابوے اوریواے ای کیخلاف لگاتار دومیچز جیت لئے۔ جس کے بعد گروپ بی میں پاکستان چارپوائنٹس اورمنفی صفر اعشاریہ تین آٹھ نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پاکستان چوتھی پوزیشن پرپہنچ گیا۔ہفتے کو پاکستان گروپ بی میں اپنا پانچواں میچ جنوبی افریقا اورپندرہ مارچ کو آئرلینڈ سے کھیلے گا۔

(جاری ہے)

آئرش ٹیم ابتدائی دومیچز جیت کر پاکستان سے آگے تھی۔

منگل کوآئرلینڈ کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعدتین میچوں میں آئرلینڈ کے پوائنٹس چار اورنیٹ رن ریٹ مفنی ایک اعشاریہ ایک تین گرین شرٹس سے کم ہوگیاہے۔آئرلینڈ کو ہفتے کو زمبابوے سے اگلا میچ کھیلے گا۔ دس مارچ کواسکا مقابلہ گروپ کی ٹاپ ٹیم بھارت سے ہوگا۔ آئرلینڈ کی زمبابوے سے شکست پاکستان کی کوارٹرفائنل کی منزل آسان کر دے گی۔ لیکن آئرلینڈ کی زمبابوے پرفتح اور پاکستان کی جنوبی افریقا سے شکست کے باوجود آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کیخلاف کامیابی پاکستان کوبہتررن ریٹ کے ساتھ کوارٹرفائنل میں پہنچا دیگی۔ پاکستان کوکوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہرکرنے کیلئے آئرلینڈ کوپاکستان ہی نہیں بھارت کوبھی اپ سیٹ شکست دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :