سینیٹ انتخابات :48 نشستوں کیلئے پولنگ شروع ، چار امیدوار بلا مقابلہ منتخب
جمعرات 5 مارچ 2015 10:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ2015ء) سینٹ کی 52 میں سے 48 نشستوں کیلئے آج ووٹنگ ہو رہی ہے ، چار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ، اس وقت 131 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ایک ہزار سے زیادہ ایم این ایز اور ایم پی ایز ووٹ ڈالیں گے۔ قومی اسمبلی سے فاٹا کے 12 ارکان اپنے چار سینیٹرز منتخب کریں گے۔ قومی اسمبلی کے ارکان اسلام آباد سے ایک جنرل اور خاتون کی نشست کیلئے دو سینیٹرز منتخب کریں گے ، اکثریت کے لحاظ سے مسلم لیگ ن دونوں نشستیں جیت سکتی ہے ۔
پنجاب سے سینیٹ کیلئے 11 نشستیں ہیں ، تحریک انصاف کے استعفوں کے باعث 338 ارکان ووٹ ڈالیں گے ۔ سات جنرل کیلئے 49 خواتین اور ٹیکنو کریٹ کیلئے 185 ووٹ درکار ہیں ۔ مسلم لیگ ن اکثریت کی وجہ سے ساری نشتیں جیت سکتی ہے ۔ سندھ اسمبلی سے بھی سینٹ کیلئے گیارہ نشتیں ہیں ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے چار ارکان کے استعفوں کی وجہ سے 163 ووٹر ہیں ، 4 سینٹرز بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ، یہاں جنرل سیٹ کیلئے 24 ووٹ خواتین اور ٹیکنو کریٹ کیلئے 82 ووٹ چاہیئیں ۔
کے پی کے میں صورتحال سب سے زیادہ دلچسپ ہے ، یہاں تحریک انصاف میدان میں ہے ۔ 124 ووٹر اور بارہ سینیٹرز منتخب کریں گے ۔ جنرل سیٹ کیلئے 18 ووٹ خواتین اور ٹیکنو کریٹ کیلئے 63 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ اسمبلی ایک اقلیتی سینٹر بھی منتخب کرے گی ۔ بلوچستان سے اقلیتی سینیٹر سمیت بارہ سینٹرز کا انتخاب ہوگا یہاں کل ووٹ ہیں ، 65 جنرل سیٹ کیلئے دس خواتین اور ٹیکنو کریٹ کیلئے 33 ووٹ درکار ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.