پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے جعلی ڈگری اورجعلی رجسٹریشن کے حامل بیس جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے

بدھ 4 مارچ 2015 23:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور ، مردان ، ہنگو ، چھوٹا لاہورصوابی ، تخت بھائی میں جعلی ڈگری اورجعلی رجسٹریشن کے حامل بیس جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ ڈبگری گارڈن ، ورسک روڈ ، بورڈ میں جعلی ڈگریوں کے ڈاکٹروں کے بارے میں چھاپوں کے سلسلے کے لئے خفیہ انتظامات شروع کردیئے ہیں جبکہ جعلی ڈگریوں ،افغان ڈاکٹروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیاگیاہے ۔

گرفتار ہونے والے جعلی ڈگریوں کے تحت یہ ڈاکٹر پریکٹس کرتے تھے اپنے ذاتی ہسپتالوں کے باہر لگائے گئے بورڈ پر بڑی بڑی جعلی ڈگریاں ، غیر ملکی ممالک سے تعلیم حاصل کرنے اورخودکو مختلف امراض کے ماہر لکھتے اوربتاتے ۔ پی ایم ڈی سی کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈگریوں پر طبی سہو لیات کی فراہمی پر شاہین مسلم ٹاؤن پشاور ، حیات آباد، باڑہ فورٹ پشاور، ترناب فارم ، کے علاوہ المسلم کالونی مردان ، گمبٹ مردا ن ، گاؤں منیاری پیاں صوابی ، گاؤں سرو خیل ہنگو ، شیخ ملتون ٹاؤن مردان ، تحصیل چھوٹا لاہورصوابی ، تخت بھائی مردان ،مسلم آباد کنال روڈ مردان ، سمیت مختلف علاقوں میں بیس جعلی ڈگریوں کے حامل ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جعلی ڈگری ہولڈرشاہین مسلم ٹاؤن ،تخت بھائی ، حیات آباد ، چھوٹا لاہورصوابی اور مردان سے گرفتار ہونے والے جعلی ڈگریوں پرپریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں نے سیاسی اثروسوخ بھی استعمال کیا ۔

متعلقہ عنوان :