پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے ،جماعت اسلامی،

حکومت ،لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرے ، بیان

بدھ 4 مارچ 2015 23:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی بیا ن میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہی مسائل کے حل کی راہ ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے ۔حکومت ،لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کریں تاکہ صرف دباؤ وفوٹوسیشن کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے مصنوعی مہنگائی کو ختم کیاجائے ۔

پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے ،ہوائی جہاز کے کرائیوں میں فی الفور کمی کرکے عوام کو سہولتیں فراہم کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بد قسمت ،غربت ،مہنگائی وبدامنی کے شکار عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں اس لیے حکومت اشیائے خوردونوش دالیں ،چینی ،چاول ،گھی اورچائے کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھ کراسے ہر صورت کنٹرول کے عوام کی پہنچ میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

تعلیم عام کرنے کیلئے کاغزیعنی کتابو ں وکاپیوں کی قیمتوں میں فی الفور کمی عوام کو ریلیف دی جائے ۔

جماعت اسلامی اسلامی پاکستان بناکر قوم کو مہنگائی ،بدامنی اور پریشانی سے نکالیگی جب تک ملک پر صالح دیانت دارحکمران نہیں آئیگا اس وقت تک حقیقی تبدیلی ممکن نہیں بدقسمتی سے حکمران اپنے مراعات وتنخواہوں میں اضافے کیلئے تو ایک اور متحد ہوتے ہیں مگر عوام کو ریلیف دینے میں یہ لوگ سنجیدہ ومخلص نہیں جس کی وجہ سے عوام کا حکمرانوں پر اعتبارنہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :