الیکشن ٹربیونل کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے پی پی 147 میں ڈالے گئے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم، نادرا کو 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم
بدھ 4 مارچ 2015 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے پی پی 147 میں ڈالے گئے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دیتے ہوئے نادرا کو 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔
الیکشن ٹربیونل کے روبر و تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے درخواست دائر کی تھی کہ این اے 122 کے ریکارڈ کا درست طریقہ سے معائنہ نہیں کیا گیا اور رپورٹ میں واضح نہیں لکھا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں لہٰذا ریکارڈ کو نادرا میں تصدیق کے لیے بھجوایا جائے۔ دوران سماعت سردار ایاز صادق کے وکیل اسجد سعیدنے عدالت کو بتایا کہ این اے 122 کے تھیلے بھی کھل چکے ہیں اور ووٹوں کی گنتی بھی دوبارہ ہو چکی ہے ، لہٰذا ریکارڈ نادرا کو بھجوانے کا کوئی جواز نہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.