کراچی ،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان،

فی تولہ قیمت 47ہزار 700روپے سے گھٹ کر 47ہزار 600روپے ہوگئی

بدھ 4 مارچ 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کو 4 ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1204 ڈالر پر آگئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار 700روپے سے گھٹ کر 47ہزار 600روپے ہوگئی اس طرح 85 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40ہزار 800روپے پر آگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز بھی چاندی کی فی تولہ قیمت 680روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :