سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات ، چیف الیکشن کمشنر برہم

بدھ 4 مارچ 2015 23:26

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات ، چیف الیکشن کمشنر برہم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا نے برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو الیکشن کمیشن سخت کاروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کو پیش کرے تاکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے جبکہ الیکشن کمیشن امید وار کے خلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کروانا چاہتا ہے اور اگر اس طرح کی اطلاعات آئیں گی تو ان پر ایکشن لینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔