الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا، 28 جولائی کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی،

حلقہ بندیاں 16 مارچ سے 14 مئی تک ہوں گی،فہرست 15 مئی سے 25 مئی تک اعتراضات کیلئے آویزاں کی جائیگی

بدھ 4 مارچ 2015 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا، 28 جولائی کو حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر پر الیکشن کمیشن کی سرزنش کی تو کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق صوبے میں حلقہ بندیاں 16 مارچ سے 14 مئی تک ہوں گی اور فہرست 15 مئی سے 25 مئی تک اعتراضات کیلئے آویزاں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات 26 مئی سے 15 جون تک وصول کئے جائیں گے، متعلقہ اتھارٹی حلقہ بندیوں پر اعراضات 16 جون سے 6 جولائی تک نمٹائے گی اور 15 جولائی تک فیصلے کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن 28 جولائی کو حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کرے گا

متعلقہ عنوان :