نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنیزم انتہائی سہل بنایا جائے گا ،خرم دستگیر ،

کستان میں تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، خطاب

بدھ 4 مارچ 2015 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنیزم انتہائی سہل بنایا جائے گا وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اس سلسلے میں آئندہ بجٹ میں بھی متعدد اقدامات تجویز کئے جائیں گے جن کے ذریعے تجارتی انفراسٹرکچر کی راہ میں حائل دشواریاں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بجٹ 2015ء اور سٹر یٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک IIIکیلئے تجارتی ماہرین سے مشاورت کیلئے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی تجارت کو سہل بنانے کیلئے تجارتی ایس آر اوز کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور ان تجارتی سہولیات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ایکسپورٹرز کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔ان نئے ابھرتے ہوئے سیکٹرز میں اصلاحات متعارف کرائیں گے جن میں پاکستان میں برآمدات میں اضافے کی گنجائش موجود ہے،ان سیکٹروں میں سروسز اور ایگرو فو ڈسیکٹر سرفہرست ہیں۔