خواتین کے لیے اسلام کے علاوہ کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔فرحانہ اورنگزیب،
عشرئہ سیدہ خدیجة الکبری کے سلسلے میں 11 مارچ کو ” خدیجةالکبری کانفرنس “منعقد کی جائے گی،اجلاس سے خطاب
بدھ 4 مارچ 2015 23:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے اسلام کے علاوہ کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ معاشرے کی غلط رسوم و رواج جبر و تشدد اور استحصال کی اہم ترین وجہ مغربی تہذیب اورہندوانہ کلچر کی نقالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدیجةالکبری کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے عقیدے سے منہ موڑ کر جہالت کے اندھیروں میں گرتے چلے جارہے ہیں۔ مادیت کی اس دوڑ نے رشتوں کا تقدس ختم کردیا ہے۔ عورت کو حیا اور حجاب سے عاری کر کے اشتہارات کی زینت بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی تہذیب کی اساس سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عوام الناس میں اسلام کی روشن تعلیمات بھرپور طریقے سے روشناس کرائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت 8 مارچ یوم خواتین کے موقع پر عشرئہ سیدہ خدیجة الکبری منایا جارہا ہے جسکا مقصد خواتین اور خصوصی طور پر بچیوں میں ام المومنین کی شخصیت اور بحیثیت رول ماڈل انکے عظیم الشان کردار سے روشناس کرانا ہے۔ اس سلسلے کی اہم ترین سرگرمی 11 مارچ بروز ہفتہ عظیم الشان خدیجةالکبری کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین سے خطاب کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.