کرچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 89 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

بدھ 4 مارچ 2015 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) کرچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 89 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 چھاپہ مار کارروائیوں اور 4 پولیس مقابلوں کے بعد 89 افراد کو گرفتار کیا جن میں 2 دہشت گرد، 4 قاتل، 4 ڈکیت، 11 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 9 منشیات فروش، 17 مفرور اور 42 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 17 ٹی ٹی پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، 740 گرام چرس اور 20 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :