ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام دوسرا قومی جرگہ جمعہ کو منعقد ہو گا

بدھ 4 مارچ 2015 22:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) امریکہ میں قید دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں عافیہ موومنٹ کے زیراہتمام دوسرا قومی جرگہ جمعہ6مارچ کو 3بجے سہ پہر حیدرآباد پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا، جرگہ سے قبل سندھ یونیورسٹی اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک عوامی واک ہو گی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ممتاز نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ‘ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احمد ‘ ملی یکجہتی کونسل اور جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزاد ہ ابوالخیر محمد زبیر ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ ‘ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر قادر مگسی ‘ قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو‘متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی طیب حسین ‘ تحریک انصاف حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر مستنصر باللہ‘سابق ایم پی ایز عبدالوحیدقریشی‘ عثمان کینیڈی‘سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما ڈاکٹر دو دو مہری ‘ مسلم لیگ (ف) کے صوبائی جنرل سکریٹری نواب راشد علی خان ‘پیپلزپارٹی ‘ مسلم لیگ(ن) جے یو آ ئی (ف) سنی تحریک کے علاوہ قانون دان‘ صحافی و دانشور اظہار خیالات کریں گے اور عوامی واک کی قیادت کریں گے، قومی جرگہ کے کنوینئر عبدالمعید شیخ ایڈوکیٹ نے حیدرآباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ز یادہ سے زیادہ تعداد میں عوامی واک میں شرکت کریں اورقوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی کریں۔

متعلقہ عنوان :