جنوبی افریقا: دو پاکستانیوں پر ملازمہ کے’ریپ‘ کا الزام
بدھ 4 مارچ 2015 22:44
فینکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) جنوبی افریقا کے شہر فینکس میں دو پاکستانیوں کو اپنی گھریلو ملازمہ کا ریپ کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ مقامی پولیس کے ایک عہدیدار نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ملزمان میں سے ایک 24 سالہ علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش کی جا رہی ہے۔ دونوں ملزمان شہر میں ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ریپ کا شکار ہونے والی 35 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستانی شخص نے اپنے دوستوں کے کپڑے استری کروانے کیلئے رابطہ کیا اور اسے اپنے دوستوں کے گھر چھوڑ کر چلا گیا۔ خاتون کے مطابق کپڑوں کی استری کے دوران وہاں ایک شخص نے اس کا ریپ کیا اور بعد ازاں اپنے ایک اور دوست کو بلایا جس نے اس کا پھر ریپ کیا۔(جاری ہے)
خاتون کا کہنا تھا کہ جب اسے دوسری مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا جا رہاتھا تو اس دوران اس کا مالک اس کے بارے میں معلوم کرنے وہاں پہنچا اور اسے (متاثرہ خاتون کو) چھوڑنے کے لیے اپنے دوستوں سے جھگڑا بھی کیا۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے شکایت درج کروا دی ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا میں جرائم کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور خاص طور پر ریپ کے حوالے سے یہ دنیا کا دارلحکومت قرار دیا جاتا ہے۔ انسٹیٹوٹ فار سیکیورٹی اسٹیڈیز (آئی ایس ایس) کی 2012 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں ریپ اور خاص طور پر اجتماعی ریپ میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.