بھتہ خوری اور کرپشن کی وجہ سے بلدیاتی ادارہ مفلوج ہوچکاہے ،ابو صفی اللہ

بدھ 4 مارچ 2015 22:44

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سجاول میں کرپشن کے خاتمے اور صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں ، سجاول جے یوآئی کے ترجمان ابو صفی اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھتہ خوری اور کرپشن کی وجہ سے بلدیاتی ادارہ مفلوج ہوچکاہے ، اور شہربھرمیں گندگی کے ڈھیرہیں ،قبضہ مافیا سرگرم ہے تاہم انتظامیہ اس طرف توجہ دینے سے قاصر ہے،انہوں نے فوری طور پر شہرمیں صفائی کانظام بہتر بنانے اور بھتہ خوروں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :