سجاول ضلع بھر میں کیبل آپریٹرز کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات وزارت داخلہ اور پیمرا کو ارسال کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

بدھ 4 مارچ 2015 22:44

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سجاول ضلع بھر میں کیبل آپریٹرز کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات وزارت داخلہ اور پیمرا کو ارسال کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، سجاول ضلع بھرمیں کیبل آپریٹرس کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات سامنے آئی ہیں ،صارفین نے الزام عائد کیاہے کہ سروس بہترنہ کرنے اور ممنوعہ مواد نشر کرنے سے انہیں ذہنی و معاشی پریشانی کا سامنہ ہے ، جبکہ پاکستانی چینلز کے بجائے غیرملکی چینلز نشر کرنے،عریاں اور اخلاق باختہ گانے اور اپنے اشتہارات چلانے سے بھی خراب اثرات مرتب ہورہے ہیں علاوہ ازیں یہ بھی شکایات کی گئیں ہیں کہ مقامی طور ریکارڈ شدہ ایسے پروگرام بھی نشرکئے جارہیں جس سے انتظامیہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنہ ہوسکتاہے ، صارفین نے سجاول ، چوہڑجمالی اور دڑو میں فوری کاروائی کرکے کیبل آپریٹرس کالائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :