پاکستان میں قیام امن کیلئے ڈنمارک کا تعاون ، قومی امن کے لیے صوبائی وژن پیش ،
امن کے قیام اور فروغ کے لیے مکالمے کا کلیدی کردار ہے،ہمیں ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھنا چاہیے،سفیر ڈنمارک
بدھ 4 مارچ 2015 22:41
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) امن کے قیام اور فروغ کے لیے مکالمے کا کلیدی کردار ہے،ہمیں ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھنا چاہیے اور سب سے بڑھ کرہمیں اختلاف رائے کا احترام کرنا سیکھنا ہوگا، بے شک ہمیں اختلاف بھی ہو لیکن اس بات پر ہمارا اتفاق ہونا چاہیے کہ ہم تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جسپر مولر سورنسن نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی امن اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
قومی امن اجلاس کا انعقاد سرچ فاکامن گراؤنڈز نے ڈنمارک کے قومی ترقیاتی ادارے ڈنیڈا کے تعاون سے کیا تھاجس کا مقصدتمام صوبوں کے مختلف لوگوں کو اکٹھا کرنا تھا،اجلاس کا مقصد اٹھارویں ترمیم کے بعد قیام امن اور تنازعات کے حل کے لیے صوبوں کی تعمیری مدد کرنا تاکہ ایک مشترکہ وژن تیار کیا جائے۔(جاری ہے)
مہمان خصوصی سفیرجسپر مولر سورنسن نے قیام امن کے لیے کھلی،مشاورتی اور حل پر مبنی مکالمے کے ذریعے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہاکہ وہ ایک معاشرے کے اندر رہتے ہوے مشکل کام کر رہے ہیں، ایک گروپ کے اندر مشترکہ اقدار کا پرچار اور پھر دوسرے گروپس کے ساتھ برداشت اور رواداری کی طرف لے کر جانا ہے اور اسی طرح کی سوچ کے ساتھ ہم پر امن معاشرے کی تشکیل کی طرف بڑھ سکتے ہیں ۔
مہمان اعزاز پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور امریکہ میں پاکستان کی سا بق سفیر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ امن کا قیام تحفظ کی فراہمی سے ہی ممکن ہے،انہوں نے جمہوری معاشرے کے فروغ کے لیے عوامی مکالمے کو شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی،انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں رواداری اور احترام کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جمہوری معاشرے کی تشکیل کے لیے حکومت اور منتخب نمائندوں کو جوابدہ کریں۔اجلاس میں میڈیا، نوجوانوں، اقلیتوں،خواتین،مذہبی وسیاسی رہنماوں،تاجروں، سول سوسائٹی اور سرکاری حکام نے اکٹھے بیٹھ کراٹھارویں ترمیم کی روشنی میں امن،تنازعات اور عوامی طرز حکمرانی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی،سماجی انصاف،مقامی و صوبائی تنازعات، آئین پاکستان پر عمل پیرا ہوتے ہوے قیام امن کی کوششوں جیسے موضوعات پر کھل کر اظہار کیا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوے سرچ فا ر کامن گراؤنڈز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خرم مسعود نے کہا کہ ایس ایف سی جی یقین رکھتا ہے کہ نچلی سطح پر نوجوانوں ، خواتین اور میڈیا کی بڑھتی ہوئی تعمیری آوازوں سے عوامی مکالمے کی مانگ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایف سی جی کو امید ہے کہ صحت مندانہ مکا لمے کے فروغ سے پا کستانی عوام اس قابل ہو سکے گی کہ عوام کے سوچ کے انداز اور نقظہ نظر میں اجتماعی تبدیلی لا سکیں ۔سرچ فا ر کامن گراؤنڈز پاکستان کے ابھرتے ہوے نوجوانوں، خواتین رہنماوں، متحرک میڈیا اور نجی شعبے کے کاروباری افراد کو تبدیلی کا ایجنٹ بننے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔سر براہی اجلاس کے دوران صوبائی سطح پر لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مئی 2014تا فروری 2015کیدوران منعقدہ مشاورتی اجلاسوں میں اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں تیار کردہ سفارشات کو بھی پیش کیا گیا۔تما م صوبائی و قومی مشاورتی اجلاس کی حتمی سفارشات کو ایک پا لیسی پیپر امن کے لیے پاکستان کے وژن کے طور پر حکومت پاکستان کو پیش کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.