سٹیل ملز کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے نقصان میں جارہی ہے حکومت اپنے فنڈ سے تنخواہیں ادا کر رہی ہے‘ شیخ آفتاب احمد ،

وزیراعظم کو رپورٹ دے دی ہے تنخواہوں کا مسئلہ جلد ہوگا ،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

بدھ 4 مارچ 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سٹیل ملز کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے نقصان میں جارہی ہے حکومت اپنے فنڈ سے تنخواہیں ادا کر رہی ہے‘ وزیراعظم کو رپورٹ دے دی ہے  تنخواہوں کا مسئلہ جلد ہوگا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سٹیل ملز کرپشن کی وجہ سے نقصان میں جارہی ہے یہ ادارے کی انتظامیہ کی کمزوری کی وجہ سے اس حال تک پہنچی ۔

توقع ہے موجودہ چیئرمین اس کو خسارے سے باہر نکالیں گے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال افسوسناک ہے۔ حکومت اپنے فنڈز سے تنخواہیں ادا کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے۔ حکومت تنخواہوں کا مسئلہ حل کرے گی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ ادارہ قرضوں کے بوجھ میں اس قدر دب چکا ہے جو بھی فنڈز دیئے جاتے ہیں وہ قرضوں کی مد میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بھی پاکستان سٹیل ملز کو پونے تین ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ قومی اداروں کو منافع بخش ادارے بنانا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔ یہ ادارے کب تک منافع میں تھے اور کب نقصان میں گئے حساب کتاب میں واضح ہے۔ ہم ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ادارے کی آبیاری کر رہے ہیں جس کی بدولت یہ منافع بخش ادارہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :