بلوچستان میں سینٹ کی 12نشستوں پر انتخابات (آج )ہونگے،

بلوچستان کے اسمبلی کے 65ممبران اپنا رئے حق دہی استعمال کرینگے

بدھ 4 مارچ 2015 22:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) بلوچستان میں سینٹ کی 12نشستوں پر انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کے اسمبلی کے 65ممبران اپنا رئے حق دہی استعمال کرینگے ۔بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کیلئے 6امیدوار مقابلے سے ریٹائر ہوگئے اب کل 12نشستوں کیلئے25امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونیوالوں میں نیشنل پارٹی کے 5اور ا یک آزاد امیدوار شامل ہے جنرل نشست سے ریٹائر ہونیوالوں میں نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر یاسین بلوچ اور کبیر محمد شہی جبکہ ٹیکنو کر یٹ کی نشست سے مختار احمد چھلگری شامل ہیں ڈاکٹر یاسین بلوچ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے بھی ریٹائر ہوئے ہیں خواتین کی نشست سے نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشیدجبکہ اقلیت کی نشست سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے بسنت لال گلشن بھی ریٹائر ہوئے ہیں بلوچستا ن سے اب سینیٹ کی 12نشستوں پر25امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا سا ت جنرل نشستوں کیلئے11امیدوار جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لئے 4 امیدواروں خواتین کی 2نشستوں پرپانچ امیدوار اور اقلیت کی ایک نشست پر کیلئے 4امیدوار میدان میں رہ گئے7جنرل نشستوں پر11امیدوار ان میدان میں رہ گئے ہیں جن میں آزاد وامیدواران ، احمد خان ، حسین اسلام ، یوسف بادینی، جبکہ،بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہانزیب ،پشتونخوا میپ کے ،سردار اعظم موسیٰ خیل اور محمد عثمان کاکڑ، مسلم لیگ ن کے نعمت اللہ زہری ، اورسردار یعقوب ناصر، جمعیت علما ء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری نیشن پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور اسلم بلیدی شامل ہے ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں پر4امیدوار جن میں نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شی ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا ملک سکندر ایڈووکیٹ ، پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمناف اور پاکستان مسلم لیگ کے آغاز شہباز درانی جبکہ خواتین کی 2نشستوں پر 5امیدوار ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کلثوم پروین آزاد وامیدوار ثناء جمالی جمعیت علماء اسلام کی نسرین کھتیران اور رابعہ یاثمین جبکہ پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کی گل بشرہ ہیں اقلیت ایک نشست پر 4امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں جن میں جمعیت علماء اسلام ہیمن داس ،نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار ، مسلم لیگ ن کے دانیش کمار اور پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کی خورشید روشن بروچہ ہیں پولنگ بلوچستان اسمبلی کی عمارت میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے صوبائی الیکشن کمشنر سلطان بائزید کی نگرانی میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے۔ میڈیا اور پریس کیلئے جاری کئے گئے کارڈ منسوخ کرنے کی بعد اسمبلی کی عمارت کے اندر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ۔بدھ کے روز این پی ہوسٹل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دفتر وزیر اعلیٰ ہاوس مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ خان زہری سینٹ کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا اور آپس میں سینٹ کے حوالے سے بات چیت جاری رہی مختلف جگہوں پر دعوتوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :