کوئٹہ،حاجی اکبرآسکانی کا وفاقی وزیرریلوے اورمسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرنواب ثناء اللہ زہری سمیت دیگراراکین اسمبلی کے اعزازمیں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ

بدھ 4 مارچ 2015 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اورمشیروزیراعلیٰ برائے فیشریزحاجی اکبرآسکانی نے وفاقی وزیرریلوے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرنواب ثناء اللہ زہری سمیت دیگراراکین اسمبلی کے اعزازمیں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیاگزشتہ روز مشیروزیراعلیٰ حاجی اکبرآسکانی نے وفاقی وزراء خواجہ سعدرفیق،جنرل(ر)عبدالقادربلوچ،میرجام کمال،مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرنواب ثناء اللہ زہری،سرداریعقوب خان ناصر،مسلم لیگ(ق)کے صوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل،صوبائی وزراء میراظہارحسین کھوسہ،سرفرازبگٹی،اراکین اسمبلی سردارصالح بھوتانی،سرداردرمحمدناصر،محمدخان لہڑی،امان اللہ نوتیزئی،غلام دستگیربادینی،کشورجتک،کلثوم پروین ،ثمینہ خان،راحیلہ درانی،نعمت اللہ زہری،آغاشہباز درانی،آغاشکیل درانی،دنیشن کمارعرفان احمدکرد،پرنس احمدعلی،صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی سمیت پارٹی کے دیگرعہدیداروں نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔