کوئٹہ،وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سینٹ انتخابات بارے کمیٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمدجمالی کومنانے کی کوشش میں ناکام ،

خواجہ سعدرفیق،میرجام کمال اورریٹائرڈجنرل عبدالقادربلوچ کی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرجان محمدجمالی سے طویل ملاقات

بدھ 4 مارچ 2015 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے سینٹ انتخابات بارے کمیٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمدجمالی کومنانے کی کوشش میں ناکام ہوگئے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق،میرجام کمال اورریٹائرڈجنرل عبدالقادربلوچ کی سربراہی میں گزشتہ شب بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرکے چیمبرمیں اسپیکرجان محمدجمالی سے طویل ملاقات کی تاہم ملاقات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے آئے ہوئے کمیٹی نے اسپیکرجان محمدجمالی کونہ مناسکے اورجان محمدجمالی نے کہاکہ وہ اپنے ضمیرکے مطابق سینٹ انتخابات میں اپناووٹ استعمال کریں گے اوراپنی بیٹی کوکسی صورت دستبردارنہیں ہونے دیں گے گزشتہ روز مشیروزیراعلیٰ حاجی اکبرآسکانی کی جانب سے دئیے ظہرانے کے موقع نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ نوجوان ورکرزنے پارٹی ڈسپلن کاخیال کرتے ہوئے پارٹی کے منتخب کردہ امیدواروں کے حق میں دستبردارہونے کااعلان کیاتاہم پرانے ورکرزہٹ دھرمی کے شکارہے ۔