کوئٹہ،بلوچستان سے 12نشستوں پر26امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کاامکان ،

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں کاسلسلہ بدستورجاری ، اتحاد میں شامل تین جماعتیں اورجے یو آئی کی ایک نشست کی کامیابی کے امکانات روشن

بدھ 4 مارچ 2015 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) بلوچستان سے خالی ہونے والے 12نشستوں پر26امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کاامکان ہے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں کاسلسلہ بدستورجاری ہیں حکومتی اتحاد میں شامل تین جماعتیں اورجمعیت علماء اسلام کے ایک نشست کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے خالی ہونے والے 12نشستوں پرسیاسی جماعتوں کے 26امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کاامکان ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی اورنیشنل پارٹی نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے اتحاد کرلیامسلم لیگ(ن)مسلم لیگ(ق) اورجمعیت علماء اسلام نے بھی ایک دوسرے کے پارٹی کی امیدواروں کوسپورٹ کرنے کااعلان کردیاجبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے امیدوارکوکامیاب بنانے کیلئے دیگرسیاسی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردئیے ذرائع کاکہناہے کہ جنرل نشستوں پرپشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرعثمان کاکڑ،سرداراعظم موسیٰ خیل،نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو،مسلم لیگ(ن)کے میرنعمت اللہ زہری اورسرداریعقوب خان ناصرجبکہ جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالغفورحیدری اورآزاد امیدوار میرمحمدیوسف بادینی کے امکانات روشن ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ ،خواتین اوراقلیت کے نشست پرسخت مقابلے کاامکان ہے۔