وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن ، 15ملزمان گرفتار

بدھ 4 مارچ 2015 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن ، 15ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ کار ،مو با ئل فون ، داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، آ لا ت قما ربا زی،1کلو555گر ام چرس ، 3پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شالیمار پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سجا د حیدر ،محمد نا صرسب انسپکٹر و دیگر ملازمان علا قہ تھا نہ میں مو جو د تھے کہ انہیں مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ قما ری بازی میں ملو ث ملزما ن اس وقت سیکٹر F-10مر کز میں موجو د ہیں اگر بر و قت کا رروائی کی جا ئے تو ملزمان کی گرفتار ی ہو سکتی ہے اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے ریڈ کرکے قما ر با زی میں ملو ث 11 ملزمان کو مو قع سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد علی، کا شف علی، دانیا ل ، جنید، محمد قیصر، خا لد ، غلام با دشاہ ، محمد احمد خا ن ، سلطا ن نا صر ، تا ج محمد خا ن ، شیر زمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی مبلغ7960روپے ، مو با ئل فون اور آلا ت قما ر بازی بر آمد کرلیے۔ جبکہ پولیس ٹیم نے گرفتار ملزم مقدس کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ کورال پولیس نے دوران گشت ملزم محمد انو ر اور نذیز احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 555گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم محمد نو ید کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :