طلبہ کسی بھی قوم کا بنیادی اثا ثہ ہو تے ہیں طلبہ کی مثبت ذہن سازی کے زریعے معاشرے میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،زبیر فارو ق خان

بدھ 4 مارچ 2015 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی قوم کا بنیادی اثا ثہ ہو تے ہیں طلبہ کی مثبت ذہن سازی کے زریعے معاشرے میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ تعلیمی ادروں میں طلبہ تنظیموں پر پا بندی سے ملک میں جمہوری کلچر درست طر یقے سے پرو ان نہیں چڑ ھ سکا۔جس کے نتیجے میں پارلیمان ہارس ٹریدنگ جیسی لعنت سے دو چار ہو ا ہے ۔

اسلامی جمعیت طلبہ جیسی اجتماعیت اس دور میں اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس نے طلبہ کو دین کا وسیع فہم اور زندگی کے مقصدکا شعور فراہم کیا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے ناظم راجہ عمیر ،اطہر شیخ اور عمیر انجم ،راجہ ارسلان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

زبیر فارو ق خان نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ ہو یاجماعت اسلامی دونوں کی جدو جہد کا مر کز و محور اقامت دین کی کوشش ہے اور ہماری دینی ، سیاسی ،سماجی ،فلاحی اور عوامی خدمت کی سرگرمیوں کا مقصد رضائے الٰہی کے حصول کے سواکچھ نہیں ۔جمعیت کے ارکان اوروابستگان کو اپنے مقصد اور نصب العین کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے ۔زبیر فارو ق خان نے کہاہمیں اپنی دعوتی ،تنظیمی اور سیاسی و سماجی سر گرمیوں اور عوامی خدمت کے جاری پروجیکٹ کو مزید بہتر بنانے اور کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا طلبہ جمعیت پر اعتماد کرتے ہیں اُن کے اس اعتبار کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اسی طر ح جماعت اسلامی ایک دعوت اورتحریک کا نام ہے ،ہمیں ہر وقت اپنے مقصد پر نظر رکھنی چاہیے ۔جماعت اسلامی ایک جمہوری ،سیاسی اور آئینی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے اور آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق اورمسائل کے حل کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،ہم ملک میں عوام کی حمایت سے ہی تبدیلی لانے اور اس نظام کو بدلنے کی جدو جہد کر رہی ہے ۔