پاکستان میں تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا طریقہ کار انتہائی آسان بنایا جائے گا،انجینئر خرم دستگیر خان

بدھ 4 مارچ 2015 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ پاکستان میں تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا طریقہ کار انتہائی آسان بنایا جائے گا تاکہ ایکسپورٹرز ان مراعات سے فوراًفوائد حاصل کر سکیں۔

اس سلسلے میں آئندہ بجٹ میں بھی متعدد اقدامات تجویز کئے جائیں گے جن کے ذریعے تجارتی ڈھانچہ کی راہ میں حائل دشواریاں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بجٹ 2015اور سٹر ٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک IIIکیلئے تجارتی ماہرین سے مشاورت کیلئے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی تجارت کو سہل بنانے کیلئے تجارتیs SROکا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور ان تجارتی سہولیات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی ۔ ایکسپورٹرز کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔ان نئے ابھرتے ہوئے سیکٹرز میں اصلاحات متعارف کرائیں گے جن میں پاکستان میں برآمدات میں اضافے کی گنجائش موجود ہے،ان سیکٹروں میں سروسز اور ایگرو فو ڈسیکٹر سرفہرست ہی

متعلقہ عنوان :