فاقی دارالحکومت اسلام آباد گندے کچن ،ناقص میٹریل ،باسی کھانے ،زہریلی چائے من مانے ریٹ شہراقتدار کی ستارہ مارکیٹ کا معیار بن گئے ،بلیاں ،کتے ،چوہے کا ہوٹلز کے کچن میں کھلے عام گشت ،مہنگے دام ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری کھانوں سے شہری ہپاٹائٹیس ،امراض قلب ،معدے کی طر ح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،لاکھوں شہریوں کی صحت کے لیے عرصہ دراز سے محکمہ فوڈ کا اکلوتا انسپکٹر بے بس ہو گیا ،کارروائی کے طور پر محض کئی ماہ کے اندر محکمہ فوڈ کی ڈنگ ٹپاؤ چکنگ سے غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے لائیسنس دیدے گئے ، شہر کی سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت دارالحکومت کے رہائشیوں کاحکومت سے فوڈ ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے قوانین اور جرمانے سخت کرنے کا مطالبہ

بدھ 4 مارچ 2015 21:55

فاقی دارالحکومت اسلام آباد گندے کچن ،ناقص میٹریل ،باسی کھانے ،زہریلی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد گندے کچن ،ناقص میٹریل ،باسی کھانے ،زہریلی چائے من مانے ریٹ شہراقتدار کی ستارہ مارکیٹ کا معیار بن گئے ،بلیاں ،کتے ،چوہے کا ہوٹلز کے کچن میں کھلے عام گشت ،مہنگے دام ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری کھانوں سے شہری ہپاٹائٹیس ،امراض قلب ،معدے کی طر ح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں ،لاکھوں شہریوں کی صحت کے لیے عرصہ دراز سے محکمہ فوڈ کا اکلوتا انسپکٹر بے بس ہو گیا ،کارروائی کے طور پر محض کئی ماہ کے اندر محکمہ فوڈ کی ڈنگ ٹپاؤ چکنگ سے غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے لائیسنس دیدے گئے ، شہر کی سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت دارالحکومت کے رہائشیوں نے حکومت سے فوڈ ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے قوانین اور جرمانے سخت کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق جی سیون مرکز ستارہ مارکیٹ میں ہوٹلز کی مد میں 34سے زائد دکانیں قائم ہیں جن کا معیار ناقص ہونے کے علاوہ ریٹ بھی عام مارکیٹوں سے زیادہ ہیں جن میں سے متعدد کو اسلام آباد ڈی چوک میں مظاہر وں کے دوران شہرت ملی تاہم کھانوں کا معیار اور ریٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ تاحال کوئی اقدامات کرنے سے قاصر ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا چہر ہ دیگر شہروں سے آنے والے شہروں کے لیے بدنما داغ ثابت ہو تا جا رہاہے ۔

شہروں کا آن لائن سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ فوڈ ایکٹ میں نرمی ہے جس کے باعث محکمہ فوڈ کے لوگ ہوٹلز پر چکنگ کے لیے نہیں آتے جبکہ چند ایک جن کو جرمانہ کیا جاتا ہے وہ اتنا معمولی ہو تا ہے کہ بااثر مافیا جلد دوبارہ مارکیٹ میں اسی طرح کام کررہا ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں متعدد واقعات کے دوران حرام گوشت ، غیر معیاری کھانوں کی بے شمار شکایات سامنے آئی ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :