مذہب کے نام پرہونے والی دہشت گردی کی وجہ مقدس شخصیات کی توہین ہے، ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں
بدھ 4 مارچ 2015 21:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء)اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ مذہب کے نام پرہونے والی دہشت گردی کی وجہ مقدس شخصیات کی توہین ہے،صحابہ کرام اور امہات المومنین سمیت اکابرین صحابہ کی گستاخی پر پنجاب میں 5سو کے قریب ایف آئی آر درج ہوچکی ہے،تحفظ ناموس صحابہپر سخت قانون سازی کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے،وجوہ فساد کے خاتمہ سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے،ٹیبل ٹاک سے راہ فرار اختیار کرنادراصل دہشت گردی کو مزید فروغ دینے کے متراد ف ہے،اہلسنت والجماعت سنی شیعہ فسادات کے خاتمہ کے لیے اپنے آپ کو ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہے،دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،بے گناہوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا بھی دہشت گردی کے زمرہ میں آتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ،بھارت اور اس کے حواریوں کو خوش کرنے کے لیے دینی طبقات کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے،پاکستان میں جاری دہشت گردی کے تانے بانے بھارت ،اسرائیل ،ایران اور امریکہ سے ملتے ہیں ان ممالک کی خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں جس کے کئی بار ثبوت بھی مل چکے ہیں تاہم جب بھی دہشت گردی کی بات ہوتی ہے تو حکومت دینی مدارس اور دینی جماعتوں کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیتی ہے،پنجاب حکومت نے سینکڑوں اہلسنت کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے ہماری پرامن جدوجہد کو نقصان پہنچایا ہے،اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائے،مذہبی دہشت گردی کا خاتمہ یک طرفہ کاروائیوں اور زیادتیوں سے ممکن نہیں،دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے حکومت جن کے خلاف ایکشن لے رہی ہے ان کا دہشت گردی سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے،مذہبی دہشت گردی کی اصل وجہ مقدس شخصیات کی توہین اور ان پر کفر کے فتوی لگانا ہے،خلفاء راشدین ،امہات المومنین اور اکابرین صحابہ پر تبراء بازی کے ملک بھر میں 5سو کے قریب ایف آئی آر درج ہوچکی ہے،اہلسنت والجماعت کسی پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنا چاہتی ،اس ملک پر تمام طبقات کا برابر کا حق ہے،تاہم مقدس ہستیوں کی توہین کرنا کھلم کھلی دہشت گردی اور فسادات کی بنیاد ہے،حکومت وجوہ فساد کے خاتمہ کے لیے سخت قانون سازی کرے،اہلسنت والجماعت فسادات کے خاتمہ کے لیے ہرفورم پر اہم کردار ادا کرنے کو تیارہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.