کراچی ،سندھ اسمبلی اجلاس میں متعدد ارکان کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

بدھ 4 مارچ 2015 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کو متعدد ارکان نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ارکان نندکمار ، پونجو مل بھیل ، دیوان چند چاولہ ، انجینئر پیسو مل اور صوبائی لال چند شامل تھے ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے اقلیتی رکن نندکمار نے کہا کہ جمعرات 5 مارچ کو ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن تعلیمی اداروں میں ہندو طلباء کے لیے تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ ہندو ملازمین کو اپنا تہوار منانے کے لیے چھٹی دی جائے اور انہیں پیشگی تنخواہ دی جائے ۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور لال چند نے کہاکہ ہم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہولی کے موقع پر 5 ، 5 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں ۔ وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ملازمین کو 2 اور 3 مارچ کو تنخواہیں مل گئی ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کے ہندو ملازمین کو 5 مارچ کو تنخواہیں مل جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :