کراچی،انٹر پرینورز آرگنائزیشن کے تحت لاہور میں ریجنل میٹنگ 6 اور 7 مارچ کو ای او مجلس کے نام سے منعقد ہوگی

بدھ 4 مارچ 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) دنیا کے سب سے بااثر کاروباری گروپ انٹرپرینورز آرگنائزیشن( ای او )کے تحت لاہور میں ریجنل میٹنگ 6 اور 7 مارچ 2015 کو ای او مجلس کے نام سے منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں ورکشاپ، لیکچرز اور نیٹ ورکنگ کے مواقع زیر بحث ہونگے جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سرمایہ دار اور علاقائی تاجرشرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں دنیا کے مشہور و معروف مقررین کے ساتھ ہائی پروفائل سیشن ہوگا جس میں حنا ربا نی کھر، میاں محمد منشا، سید بابر علی، احمد خٹک، امانڈا ہوٹ، صبا گل، ڈاکٹر امجد ثاقب اور منیبہ مزاری شامل ہیں۔

ای او لاہور شاخ کے صدر ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ ای او دنیا بھر کے تاجروں اور سرمایہ داروں کے حقوق کی نہ صرف آواز بلند کرتا ہے بلکہ انکے مسائل حل کرنے میں انکی مدد کرتا ہے اور ایک دوسرے سے تبادلہ خیال میں اہم کردار اداکرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثر کن خیالات، موئثر سیکھنے کے عمل اور زبردست سماجی شام کے ساتھ ای او مجلس 2015 ایک دلچسپ اور بہترین ایونٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :