کراچی،آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن اپریل میں انڈونیشیا میں " ایشین پیپر جکارتہ" میں شرکت کریگی

بدھ 4 مارچ 2015 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ اپریل میں انڈونیشیا میں ہونے والی نمائش" ایشین پیپرجکارتہ"میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

ایشین پیپرجکارتہ28سے30اپریل 2015تک انڈونیشیا میں ہوگی اس نمائش شرکت کیلئے پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کی انٹرنیشنل افیئرکمیٹی نے پیپر مرچنٹس کیلئے اسٹالز حاصل کرلئے ہیں۔واضح رہے کہ ایشین پیپرجکارتہ میں انڈونیشیا کی پلپ پیپروپیپر بورڈ ،پیپر اسٹیشنری ودیگر اشیاء کی ملوں کے نمائندے براہ راست اپنی اشیاء کی نمائش سمیت دنیا سے آنے والے مندوبین سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :