وفاقی وزیر قانون کی سینٹ انتخابات کے سلسلے میں مصروفیات، قومی اسمبلی میں وزارت قانون متعلقہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو موخر کردیا گیا

بدھ 4 مارچ 2015 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر قانون کی سینٹ انتخابات کے سلسلے میں مصروفیات کی وجہ سے قومی اسمبلی میں وزارت قانون متعلقہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو موخر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے دوران اراکین کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزارت قانون کی طرف سے کسی بھی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کی طرف سے جواب نہ ملا تو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ وزیر قانون سینٹ الیکشن کے سلسلے میں مصروف ہیں لہذا آئندہ اجلاس میں سوالات کے جواب دینگے مصروفیت کی وجہ سے وہ اجلاس میں نہیں آ سکے ۔