Live Updates

کراچی،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ؤں شیر حسن خان اور سوار خان کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

بدھ 4 مارچ 2015 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کیماڑی میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ؤں شیر حسن خان اور سوار خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیر حسن خان نے کہا کہ کیماڑی پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں مسلسل نظر انداز ہوتا رہا ، یہاں کی عوام نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا اور اُن کے نمائندے منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچائے لیکن علاقہ کی حالت نہیں بدلے۔

اس سیاسی اندھیرے میں پاکستان تحریک انصاف واحد امید کی کرن نظر آتی ہے جو لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی نیت اور صلاحیت رکھتی ہے اس لیے ہم نے برسا برس کی جماعت کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی تاکہ علاقائی مسائل حل ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر اسرار عباسی ، جنرل سیکرٹری عزیز خان آفریدی ، ڈسٹرکٹ صدر فرہاد مغل، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیر حسن خان اور سوار خان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ اپنے سیاسی تجربے سے کیماڑی کو تحریک انصاف کو قلعہ بنائیں گے اور پارٹی کے لیے ایک گراں قدر سرمایہ ثابت ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات