ایم کیو ایم اس وقت سیمی گورنمنٹ ہے،شہریار خان مہر،
وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں جگہوں پر نہیں ، سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا کہنا قبل از وقت ہو گا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
بدھ 4 مارچ 2015 21:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہریار خان مہر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس وقت سیمی گورنمنٹ ہے ، وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں جگہوں پر نہیں ہے، سینیٹ کے انتخابات میں امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا کہنا قبل از وقت ہو گا، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ۔81 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں اس طرح کے فیصلے جمہوریت کو ڈی ریل کر سکتے ہیں ۔
وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ شہریار مہر نے کہا کہ گذشتہ روز الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی ایس ۔81 پر جو فیصلہ آیا ہے ، وہ سراسر بدنیتی پر مبنی ہے اوراس سلسلے میں جام مدد علی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی استدعا کرتے ہیں کہ وہ الیکشن ٹریبونل کی نقل و حرکت اور ان کے فیصلوں کی مانیٹرنگ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات سے ایک روز قبل اس طرح کے فیصلے کا مطلب جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (فنکشنل) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے 24 ارکان موجود ہیں اور اگر سینیٹ کے انتخابات میں ہمارا ایک بھی ووٹ کم ہوا تو اس کا واضح مطلب یہ ہو گا کہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی ہوئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 4 ارکان تکنیکی طور پر ووٹ دے سکیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ رات گئے تک واضح صورت حال سامنے آ جائے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت سیمی گورنمنٹ ہے اور وہ نہ تو حکومت میں ہے اور نہ اپوزیشن میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش تھی کہ سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کے 76 ارکان مل کر حصہ لیتے لیکن شاید ایم کیو ایم نے اپنی پارٹی پالیسی پر ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.