کے پی کے اور بلوچستان میں ووٹوں کی تجارت ہوتی ہے، خریدو فروخت کی جاتی ہے ، پنجاب اور سندھ میں اس طرح کا طرز عمل نہیں ہوتا۔مشاہد الله خان

بدھ 4 مارچ 2015 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان میں ووٹوں کی تجارت ہوتی ہے اور خریدو فروخت کی جاتی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں اس طرح کا طرز عمل نہیں ہوتا۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خود کو نظریاتی جماعت کہتے ہیں اس کے باوجود کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں وہ اپنا پیسہ اور وقت ضائع کررہے اور سیاست دانوں کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونا زیادتی کی بات ہے اور سیاسی جماعتوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ کون سی جماعت ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے اور اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ کے الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :