قومی اسمبلی کے ممبر جمشید دستی کا سینٹ کے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان،

انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ہورہی ہے اس شرمناک فعل کا حصہ نہیں بنوں گا ۔جمشید دستی

بدھ 4 مارچ 2015 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے ممبر جمشید دستی نے سینٹ کے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ہورہی ہے اس شرمناک فعل کا حصہ نہیں بنوں گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں کھلے عام کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ اس پر سوموٹو ایکشن لے اور اس الیکشن کو روکے ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور سینٹ کے فیصلے وزیراعظم ہاؤس میں ہوتے ہیں لیڈر خود کرپٹ ہیں جو اپنے ورکروں کو ٹکٹ بیچتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان کے دھوکے میں نہ آئے حکمران خود کرپشن میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایک ایم پی کے گھر پر حملہ کیا گیا اس کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔(