سینٹ انتخابات کے موقع پرالیکشن کمیشن کے رول کے مطابق اراکین اسمبلی کوچلناچاہئے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

سینٹ انتخابات میں کسی کوموبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی اوررائے شماری بھی خفیہ ہوگی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 4 مارچ 2015 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات کے موقع پرالیکشن کمیشن کے رول کے مطابق اراکین اسمبلی کوچلناچاہئے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز الیکشن کمشنروریٹرننگ آفیسرسیدسلطان بایزیدنے اراکین اسمبلی کوسینٹ انتخابات کے دوران ووٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آج ہونے والے سینٹ انتخابات میں کسی کوموبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی اوررائے شماری بھی خفیہ ہوگی اس موقع پر اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمدجمالی ،صوبائی وزراء نوابزادہ جنگیزخان مری،عبدالرحیم زیارتوال،ڈاکٹرحامداچکزئی،عبیداللہ بابت،خالد خال لانگو،میرسرفرازبگٹی ،مجیب الرحمن محمدحسنی ،اراکین اسمبلی میرغلام دستگیربادینی،منظوراحمدکاکڑ،معاذ اللہ موسیٰ خیل سمیت دیگربھی موجود تھے اس موقع پر الیکشن کمشنرسیدسلطان بایزیدنے سینٹ الیکشن سے متعلق بریفنگ دی ۔