Live Updates

عمران خان بتائیں 15کر وڑ روپے کی پیشکش کر نیوالا اچھی آدمی کیسے ہوسکتا ہے ؟،سید خورشید شاہ ،

پی ٹی آئی کے سربراہ کا اپنی پارٹی پر کنٹرول نہیں،پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا فائدہ نواز شریف کو بھی پہنچا ہے ، اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں پندرہ کر وڑ روپے کی پیشکش کر نے والا اچھی آدمی کیسے ہوسکتا ہے ؟پی ٹی آئی کے سربراہ کا اپنی پارٹی پر کنٹرول نہیں ہے  پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا فائدہ نواز شریف کو بھی پہنچا ہے سینٹ انتخابات بالکل صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمتی پالیسی کے تحت سیاست کررہی ہے جس کا فائدہ نواز شریف کو بھی پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی رہیں تو چیئر مین سینٹ ہمارا ہوگا انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی پارٹی کے لوگوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے اور انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ جنگ کی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھا کہ پندرہ کروڑ روپے کی آفر کر نے والے اچھا آدمی ہے سمجھ نہیں آرہا ہے ایسا آدھی کیسے اچھا ہوسکتا ہے ؟عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اپنی پارٹی کے اراکین پر اعتماد نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات