خیبرپختونخوا اسمبلی سپیکر نے جاوید نسیم کی رکنیت معطل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا

بدھ 4 مارچ 2015 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے جاوید نسیم کی رکنیت معطل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فام سے عام انتخابات لڑنے والے جاوید نسیم کو سینٹ انتخابات کے دوران دوسری جماعت کے امیدواروں کا تائید کندہ بنے پر اٹھائس فروری کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب نہ دینے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے ان کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی اور اسپیکر اسد قیصر کو دوخواست دی گئی کہ وہ جاوید نسیم کی رکنیت کو معطل کرے جس پر اسپیکر اسدقیصر نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کرکے جاوید نسیم کی رکنیت کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہیں ۔