بینظیر بھٹو قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 گواہوں کی طلبی کیلئے دوبارہ سمن جاری کردیئے، سماعت (آج) دوبارہ ہوگی

بدھ 4 مارچ 2015 20:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 4 گواہوں کی طلبی کیلئے دوبارہ سمن جاری کر تے ہوئے گواہوں اور ایف آئی اے کے پراسیکورٹر کی عدم موجودگی کے باعث (آج) بروز جمعرات تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ میں شروع کی گئی تو ملزمان اعتزاز شاہ، رفاقت، رشید احمد ، شیر زمان اور حسنین گل کے علاوہ سابق سٹی پولیس آفیسر سید سعود عزیز، سابق ایس پی راول خرم شہزاد وڑائچ اور دیگر موجود تھے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ میں گواہی کے پابندگواہ اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر موجود نہیں ہیں جس کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :