علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور کا بائیکاٹ

بدھ 4 مارچ 2015 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف سندھ بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا اور وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئیں اور عدالتوں میں سناٹا چھایا رہا۔

(جاری ہے)

بدھ کی صبح کورنگی میں علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کو دہشت گردوں نے فائرنگ جاں بحق کردیاجس کی اطلاع ملتے ہی سندھ بار کونسل اور سندھ ہائی کورٹ بار کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ میں تمام بورڈز دسچارج کردیئے گئے جبکہ وکاء برادری نے سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں سمیت ماتحت عدالتوں میں بھی عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اوروکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ معمول سے انتہائی کم قیدیوں کو پیشی کیلئے عدالت لایا گیا جنھیں اگلی تاریخے دیکر واپس جیل بھیج دیا گیا وکلاء بائیکاٹ کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جبکہ قیدیوں سے ملنے کیلئے آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

وکلاء ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں صبح ہی سناٹا چھا یا رہا ۔

متعلقہ عنوان :