سندھ ہائیکورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا

بدھ 4 مارچ 2015 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ دہشت گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے وکلا کو مستقل نشانہ بنایا جارہاہے اور اب تک سیکڑوں وکلاکو قتل کیا جاچکا ہے لیکن ابتک وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور حکومت کی جانب سے صرف زبانی کلامی یقین دہانی کرادی جاتی ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی لیکن حکومت اس حوالے سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے لہذا اس پر نوٹس لیا جائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دس مارچ تک جوب طلب کرلیا ہے۔