عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن بارے خصوصی تقریب 10مارچ کو باچا خان مرکزمیں منعقد ہو گی

بدھ 4 مارچ 2015 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب 10مارچ کو باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہو گی ، اس بات کا فیصلہ اے این پی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی نائب صدر ستارہ ایاز ، منورہ فرمان ، عائشہ حسن ، شبانہ سیف اللہ ، ممتاز بیگم جبکہ ڈسٹرکٹ پشاورکے صدر ملک نسیم ، جنرل سیکرٹری گلزار ، سینئر نائب صدر سردار زیب ،اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ملک غلام مصطفیٰ اور جنرل سیکرٹری سرتاج خان نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ 10مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہو گی اور اس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنماوٴں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ، جبکہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،شگفتہ ملک نے سٹی ڈسٹرکٹ اور ڈسٹرکٹ پشاور کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس تقریب میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں ۔