بلدیہ جنوبی کی جانب سے صاف ستھرا سر سبز و شاداب ،پر امن سندھ کے تحت ٹی پی او آفس لیاری تا ڈی سی ٹی او اسکول تک واک کا اہتمام کیا گیا

بدھ 4 مارچ 2015 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ جنوبی کی جانب سے "صاف ستھرا سر سبز و شاداب سندھ اور پر امن سندھ " کے تحت ٹی پی او آفس لیاری تا ڈی سی ٹی او اسکول تک واک کا اہتمام کیا گیا س موقع پر صوبائی وزیر کچی آبادی محمد جاوید ناگوری اور میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی محمد رئیسی نے جھاڑو لگاکر صفائی مہم کا آغاز کیا اور اسکول کے اطراف پودا بھی لگایا واک میں کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، ٹی ایچ او، لیڈی ہیلتھ ورکرز اے ڈی ایجوکیشن (کے ایم سی) لیاری زون، کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والی اسکولوں کے اساتذہ اور بلدیہ جنوبی کے افسران و عملہ سمیت شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری اور میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی محمد رئیسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا صرف سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے "صاف ستھرا سر سبز و شاداب سندھ اور پر امن سندھ " کے تحت منعقدہ اس واک کا مقصد بلدیہ جنوبی سمیت پورے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام جس طریقے سے کیا جارہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صفائی ستھرائی و خوشگوار ماحول کراچی کے کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے شہر کا مسئلہ ہے اور سب سے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ "صاف سبز سندھ اور پر امن سندھ " مہم کے دوران بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ اور وہاں کے رہائشی بھی اپنی اپنی سطح پر بھرپور حصہ لے رہے ہیں بلکہ اس واک سے ہم عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گھر کا کچرا نکالنے سے گھر صاف ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو اپنے علاقے، محلے اور تفریح گاہ کو صاف ستھرا رکھنا ہے تو پھر ہر شخص لو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے لوگوں کو ذہنی شعور کو اجاگر کرنا ہوگا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ جنوبی لیاری میں "صاف ستھرا سر سبز و شاداب سندھ اور پر امن سندھ " بھرپور طریقے سے جاری ہے اس سلسلے میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ سولڈ ویسٹ اور دیگر محکموں کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو نہ صرف روڈوں ، مین روڈوں ، گلیوں ، چھوٹی گلیوں سے کچرا ڈسٹ بینوں تک پہنچائیں گی جس میں عوام بھی اپنا بھرپور کردار کرے گی اور کسی مخصوص علاقے یا گلی کی صفائی نہیں کی جائے گی بلکہ پورے بلدیہ جنوبی کو صاف ستھرا کیا جائے گا تاکہ "صاف سبز سندھ اور پر امن سندھ " کے تحت صفائی مہم کا مقصد پورا کیا جاسکے آخر میں میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی محمد رئیسی نے کہا کہ وزیر بلدیات کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ساؤتھ کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 99213062-99213063 1339-ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :