وزیر داخلہ سے ڈائریکٹر جنرل سکاؤٹس گلگت بلتستان بریگیڈئر فاروق اعظم کی ملاقات ،

فرار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں واپس لانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ، فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،وزیر داخلہ کی ہدایت

بدھ 4 مارچ 2015 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء)ڈائریکٹر جنرل سکاؤٹس گلگت بلتستان بریگیڈئر فاروق اعظم نے بدھ کو یہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں امن و امان پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی سکاؤٹس نے گلگت میں جیل بریک کے واقعے اور فرار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں واپس لانے کے سلسلے میں کئے گئے اب تک کے اقدامات کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی سکاؤٹس کو ہدایت کی کہ وہ فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔