بھارت کیساتھ مذاکرات کا آغاز اچھا شگون ہے،دونوں ممالک مخلص ہوئے تو اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ،پاکستان ،

بھارتی دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ ا س کے جنگی جنون کو بڑھا رہا ہے،دوسرے ممالک کو بھی ایسے اقدامات اٹھانے پڑینگے،جب تک شدت پسندی کا جڑ سے خاتمہ نہیں کیا جائے گا تمام عسکریت پسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن نہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف کا انٹرویو

بدھ 4 مارچ 2015 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ مذاکرات کا آغاز اچھا شگون ہے  دونوں ممالک مخلص ہوئے تو اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں  بھارتی دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ ا س کے جنگی جنون کو بڑھا رہا ہے  دوسرے ممالک کو بھی ایسے اقدامات اٹھانے پڑینگے  جب تک شدت پسندی کا جڑ سے خاتمہ نہیں کیا جائے گا تمام عسکریت پسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں غیرمعمولی اضافہ اس کے جنگی جنون کو بڑھا رہا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ شدت پسندی کے خلاف ملک گیر مہم محض ان تنظیموں کے خلاف دکھائی دیتی ہیں جو ریاست کو چیلنج کر رہی ہیں تو انہوں نے کہاکہ جب تک شدت پسندی کا جڑ سے خاتمہ نہیں کیا جائے گا تمام عسکریت پسند تنظیموں کا خاتمہ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ان کو آپ علیحدہ علیحدہ نہیں کرسکتے ہیں۔ کوئی کسی ہدف کو لے کر بیٹھا ہوا ہے، کوئی کسی فرنچائز کو لے کر بیٹھا ہوا ہے۔‘’ایک ہی چیز کی مختلف شکلیں اور صورتیں ہیں لہٰذا جہاں سے یہ ایول (عفریت) باہر نکلتا ہے اگر اسے ہم تباہ کر دیتے ہیں تو انشا اللہ یہ مضافات میں بیٹھی تنظیمیں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔خواجہ آصف انہوں نے کہاکہ بھارت کا دفاعی بحٹ میں اضافے کا اعلان سب کے لیے باعث تشویش ہے۔

بھارت جس رجحان کو فروغ دے رہا ہے کہ وہ غربت بڑھا رہا ہے اور غریب کے منہ سے نوالہ چھین کر کہیں اور ڈال رہا ہے تو یہ اچھا نہیں۔ دیگر ممالک کو بھی یہی کرنا پڑیگا۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی اس مرتبہ اپنے بجٹ میں اس کی تقلید کریں گے؟ تو انہوں نے کہاکہ جب بجٹ آئے گا تو تب دیکھیں گے تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ہمارے وزیر اعظم تو 24 میں سے 26 گھنٹے معاشی مسائل کے حل کی کوششوں میں صرف کر رہے ہیں