عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کر دیں تو لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے،سائرہ افضل تارڑ ،

امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگی ، قوم دعا کرے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مارچ 2015 19:49

عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کر دیں تو لعنت سے چھٹکارہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کر دیں تو لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے  امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگی  قوم دعا کرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کی لعنت سے ملک کو نجات دلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتوں کا بائیکاٹ کریں تو ہمیں لعنت سے چھٹکارہ مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اراکین کو اپنے ضمیر اور اللہ کے خوف سے ڈرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ جیسی لعنت سے دور رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام اداروں میں بہتری لانے اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل تک قوم کی دعھاؤں سے پہنچ جائیگی۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے اور یہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :