الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ،سپیکر فوراً استعفیٰ دیں ‘عبدالعلیم خان،
تمام تر حکومتی پراپیگنڈہ اور وزراء کے بیانات بھی حکومت نہیں بچا سکتے‘صدر تحریک انصاف لاہور
بدھ 4 مارچ 2015 19:47
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 122اور پی پی 147میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو حق سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھاندلی زدہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،جس اسمبلی کے سپیکر کا الیکشن ہی بوگس اور دھاندلی پر مشتمل ہو گا اس ادارے کی کیا حیثیت برقرار رہے گی ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب اس حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ابھی بھی وقت ہے کہ سردار ایاز صادق رضا کارانہ طور پر خود ہی استعفیٰ دے دیں اور رہی سہی ساکھ بچا لیں ۔(جاری ہے)
تمام تر حکومتی پراپیگنڈہ اور دوبارہ گنتی کا شوشا بھی حکمرانوں کو اس فیصلے سے نہیں بچا سکا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ نواز لیگ نے کس بڑے پیمانے پر دھاندلی کی اب کس منہ سے وزراء عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف بیانات دیں گے ۔
دریں اثناء الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی خوشی میں پی ٹی آئی لاہور آفس میں این اے 122اور پی پی 147سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد میں جمع ہوکر خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو نواز گو اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.